بند شریانوں کو کھولنے کے لئے دوائی کھانے کی بجائے اس آسان ترین قدرتی نسخے کا استعمال کرنے سے آپ کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا

ہماری شریانیں دل سے آکسیجن سے بھرا ہواخون جسم کے مختلف اعضاءکو فراہم کرتی ہیں لیکن ہمارے کھانے پینے کی عادات اور بیماریوں کی وجہ سے یہ تنگ ہونے لگتی ہیں اور ایک ایسا وقت آتا ہے کہ خون کی فراہمی متاثرہونے لگتی ہے

بند شریانوں کو کھولنے کے لئے دوائی کھانے کی بجائے اس آسان ترین قدرتی نسخے کا استعمال کرنے سے آپ کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا

برلن: ہماری شریانیں دل سے آکسیجن سے بھرا ہواخون جسم کے مختلف اعضاءکو فراہم کرتی ہیں لیکن ہمارے کھانے پینے کی عادات اور بیماریوں کی وجہ سے یہ تنگ ہونے لگتی ہیں اور ایک ایسا وقت آتا ہے کہ خون کی فراہمی متاثرہونے لگتی ہے۔آئیے آپ کو ایک قدیم جرمن طریقہ طریقہ بتاتے ہیں جس کا استعمال کرکے آپ بند شریانیں فوری طور پر کھول لیں گے۔
اجزاء
چار لیموں
چار لونگ کی توڑیاں
ایک ادرک کی جڑ
دو لیٹر صاف پانی
بنانے کا طریقہ: لیموں کوچار حصوں میں تقسیم کریں اور تمام اجزاء(سوائے پانی)کو بلینڈر میں ڈال کر باریک کرلیں۔اب اس مکسچر کو کسی گہرے برتن میں ڈالیں اورپانی کو چولہے پر ابالیں۔جب پانی ابلنے لگے تو مکسچر کو پانی میں ڈالیں اور چولہے سے اتار کر کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب کسی بوتل میں ڈال کر اسے فریج میں رکھ دیں۔ہر روز ناشتہ سے قبل خالی پیٹ اس مشروب کا آدھا گلاس پئیںاور یہ عمل تین ہفتے تک جاری رکھیں۔اس کے بعد ایک ہفتے کے بریک دیں اور پھر اگلے تین ہفتے تک اسی طریقے سے مشروب بناکراستعمال کریں۔پینے سے قبل بوتل کو اچھی طرح ہلالیں ۔