جنوبی افریقہ کا سری لنکا کو ٹیسٹ میں وائٹ واش

جنوبی افریقہ کا سری لنکا کو ٹیسٹ میں وائٹ واش

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو جوہانسبرگ ٹیسٹ کے تیسرے روز ایک اننگز اور 118 سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔سری لنکا نے سیریز کے آخری میچ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے اور انھیں 346 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔کپتان اینجیلو میتھیوز اور دنیش چندی مل اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 131 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔کوسل مینڈس 41 رنز بنا کر پہلی اننگز کے نمایاں بلے باز تھے جبکہ اپل تھرنگا 24 رنز بنا سکے، میتھیوز 19 اور سلوا 13 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ورنن فلینڈر اور کگیسو رابادا نے 3،3 جبکہ پارنل اور اولیور نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔


میزبان ٹیم نے 295 رنز کی برتری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سری لنکا کو فالوآن کروایا۔سری لنکا کا دوسری اننگز میں بھی آغاز اچھا نہیں تھا اور پہلی وکٹ صرف 2 رنز پر گری جب کوسل سلوا صفر پر رابادا کا شکار بنے جس کے بعد دوسری وکٹ پہلی اننگز میں 41 رنز بنانے والے مینڈس کی صورت گری جو 24 رنز بنا کر 39 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔اوپنر کرونارتنے نے 50 رنز کی اننگز کھیل کر کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی اور بلیباز ان کا ساتھ دینے کو تیار نظر نہیں آیا جس کیبعد وہ بھی ہمت ہار گئے۔میتھیوز 10، چندی مل 10 اور تجربہ کار بلیباز تھرنگا 26 رنز بنا کر آٹ ہوئے تو سری لنکا پر ایک اننگز سے شکست کے آثار واضح ہوچکے تھے۔سرنگا لکمل نے آخری لمحات میں 31 رنز بنا کر تجربہ کار بلے بازوں پر سبقت لے جانے کی کوشش کی لیکن پارنل نے ان کی اننگز کا خاتمہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو شاندار کامیابی دلادی۔سری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 177 رنز بنا کر آٹ ہوئی اور میچ میں 118 اور ایک اننگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔وین پارنل نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اولیور نے دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو آٹ کرکے میچ میں مجموعی طورپر 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔جنوبی افریقہ نے اس کامیابی کے ساتھ ہی سری لنکا کو سیریز میں وائٹ واش بھی کردیا۔جے پی ڈومینی کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی اور ڈین ایلگر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔قبل ازیں میزبان جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 206 اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں 282 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی.