شانداز کارکردگی دکھانے والے احمد شہزاد مسلسل نظر انداز

شانداز کارکردگی دکھانے والے احمد شہزاد مسلسل نظر انداز

لاہور: مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود نظر اندازاحمدشہزاد نے ایک بار پھر سلیکٹرز کو شرمندہ کر دیا۔
اوپنر نے قومی ون ڈے ریجنل کپ میں لاہور وائٹس کیخلاف 14 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 163 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اسلام آباد نے 270 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ واضح رہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے نام پر ٹیم سے باہر کیا گیا تھا، عمر تو واپس آگئے مگر احمد کو اب تک سلیکشن کمیٹی قصور بتائے بغیر مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔