F.16لڑاکا طیاروں کی فراہمی،پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ سے امید لگا لی

F.16لڑاکا طیاروں کی فراہمی،پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ سے امید لگا لی

نیویارک :پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ میں جب دوبارہ سے ایف 16 لڑاکا طیاروں کے معاملے پر غور کیا جائے گا تو فیصلہ پاکستان کے حق میں جائے گا۔واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ میں جس طرح کے لوگوں کی تقرری ہو رہی ہے اس سے انھیں کافی امیدیں ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال امریکی کانگریس کے دباؤ کے بعد اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت میں اقتصادی چھوٹ دینے سے انکار کر دیا تھا اور اس ڈیل کو روک دیا تھا۔پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی واشنگٹن میں اپنی مدت مکمل کر کے اگلے ماہ پاکستان واپس جا رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے ایف 16 طیاروں پر روک اور اقتصادی مدد میں کمی کی سب سے بڑی وجہ یہی کہی گئی تھی کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک اور دوسرے شدت پسند گروہوں کے خلاف وہ قدم نہیں اٹھائے جن کا وہ دعویٰ کرتا رہا ہے۔
لیکن جنرل جیمز میٹس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاصا نقصان اٹھایا ہے اور وہ دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون جاری رکھنے کے لیے کام کریں گے۔
'