بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری جنگ کی دعوت دینے کے مترادف ہے، خواجہ آصف

بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری جنگ کی دعوت دینے کے مترادف ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور جوہری تصادم کو دعوت دینے کے مترادف ہے،اگربھارت کی یہی خواہش ہے توہمارے عزم کوآزمالے، بھارتی جنرل کا شک انشاءاللہ دور کردیا جائے گا۔
بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کی جوہری طاقت کے خلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی جنرل کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ، جو کہ ان کے منصب کے شایان شان نہیں ہے۔بھارتی آرمی چیف کابیان جوہری جنگ کودعوت دینے کے مترادف ہے۔ اگر ان کی یہی خواہش ہے تو ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے اور انشاء اللہ بھارتی جنرل کا شک دور کردیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوتنے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت ایک فریب ہے، اگر ہمیں واقعی پاکستانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور ہمیں یہ ٹاسک دیا گیا تو ہمیں یہ نہیں کہیں گے کہ چونکہ پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اس لیے ہم سرحد پار نہیں کر سکتے۔