شاہ زیب قتل کیس میں ملوث ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل

شاہ زیب قتل کیس میں ملوث ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل

کراچی: شاہ زیب قتل کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں شامل کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزائیں کالعدم قرار دینے اور کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کیے جانے کے بعد سیشن کورٹ نے شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔سول سوسائٹی نے کیس میں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے فیصلے اور اس کے نتیجے میں ملزمان کی رہائی کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج کیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس کی اپیل 6 جنوری کو اسلام آباد طلب کر کے 13 جنوری کو اپیل سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔