بھارتی آرمی چیف کابیان غیرذمہ دارانہ ہے، احسن اقبال

بھارتی آرمی چیف کابیان غیرذمہ دارانہ ہے، احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کابیان غیرذمہ دارانہ ہے، ایٹمی قوتوں پربہت بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے، دنیاایٹمی قوتوں سے ذمہ داری کامظاہرہ کرنے کی توقع کرتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی کوسبوتاڑ کرناچاہتی ہیں،طاہر القادری دھرنوں سے پاکستان کوجمودمیں ڈال کرپھرکینیڈاچلے جائیں گے،اگر سرمایہ کار پاکستان سے دوڑ گئے تو کون واپس لائے گا؟،انہوں نے کہا کہ ترقی کاتسلسل جاری رکھنااورمنفی سیاست کوناکام بناناہے،کوشش کریں گے کسی کوجمہوری عمل سے کھیلنے نہ دیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج اقتصادی دورہے لیکن ہم احتجاجی دھرنوں کی سیاست میں پھنسے ہیں،جس ملک میں امن و استحکام نہ ہووہاں ترقی کاعمل رک جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ2013 میں 20 سے 22 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی،آج 20 سے 22 گھنٹے بجلی آرہی ہے،احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں ملک دہشتگردی کاشکارتھا،آج دہشتگردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے،آج کاپاکستان 2013 کے پاکستان سے بہت مختلف ہے۔