شاہ محمود قریشی نے بہاولدین زکریا یونیورسٹی کے گراونڈ تباہ کر دی

ملتان : تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے بیٹے کے ولیمے کیلئے بہاو¿لدین زکریا یونیورسٹی کےگراو¿نڈ کی دیواریں توڑکراورجالیاں کاٹ کرپنڈال بنا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے 10 ہزارمہمانوں کو ولیمہ میں مدعو کررکھا ہے اور مہمان زیادہ ہونے کی وجہ سے دو میدانوں کو ملانے کیلئےاسپورٹس گراونڈ کو تباہ کیا گیا۔گراونڈ کی دیواریں بھی توڑدی گئیں اور جالیاں کاٹ دی گئیں۔اس اقدام کے خلاف بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا نے سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے خلاف کمپین چلائی اورغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے یونیورسٹی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
بتایا جارہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے صرف 7 ہزار روپے کرایہ وصول کیا۔ جبکہ شاہ محمود قریشی نے پورے گراو¿نڈ کابرا حال کردیا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر صہیب کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے صرف ولیمہ کی تقریب کی اجازت دی تھی۔ اگر میدان میں توڑ پھوڑ ہوئی ہے اور اسے خراب کیا گیا ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔