ایم کیو ایم لندن کے رہنما حسن ظفر عارف کی لاش برآمد

 ایم کیو ایم لندن کے رہنما حسن ظفر عارف کی لاش برآمد

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) لندن کے پاکستان میں انچارج پروفیسر حسن ظفر عارف کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر ریڑھی گوٹھ سے ایک شخص کی لاش کار کی پچھلی سیٹ سے برآمد کی جس کی شناخت حسن ظفر عارف کے نام سے ہوئی ہے۔ابراہیم حیدری تھانے کے اے ایس آئی امیر حسین کے مطابق صبح 8 بجے لاش کی اطلاع ملی جس کے بعد ریڑھی گوٹھ میں کھڑی گاڑی کی پچھلی سیٹ سے لاش برا?مد کی گئی۔
جناح اسپتال کی انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق حسن ظفر عارف کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم ان کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود نہیں۔ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کی اجازت کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔