آئی ایس پی آرنے قوم کو خبر دار کر دیا

آئی ایس پی آرنے قوم کو خبر دار کر دیا

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے قو کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں مردم شماری کے حوالے سے کوئی مہم نہیں چلائی جا رہی اس لیے لوگ نامعلوم نمبرز سے آنے والی ٹیلی فون کالز سے ہوشیار رہیں۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورنے عوام کوآگاہ کیا ہے کہ عوام فوج کے جعلی نمائندوں کی ٹیلیفون کالز سے ہوشیاررہیں، چند حلقے مسلح افواج کے اہلکار بن کرلوگوں کوکالزکررہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے عوامی آگاہی کے لیے پیغام کے مطابق کہ یہ افراد مردم شماری کے نام پر ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افراد لوگوں سے شناختی کارڈ نمبرز ،بینک اکاونٹس کی تفصیلات پوچھتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مسلح افواج مردم شماری کے حوالے سے ایسی کوئی مہم نہیں چلارہی،اس لیے عوام ایسی کالز کا جواب نہ دیں بلکہ فوری ہمیں آگاہ کریں۔ مسلح افواج کا کہنا تھا کہ عوام یونیورسل نمبر 1135 اور 1125 پر رپورٹ کرسکتے ہیں۔