بھارت سفارتی آداب بھول گیا،پاکستانی سفارتکار کو گرفتار کرلیا

بھارت سفارتی آداب بھول گیا،پاکستانی سفارتکار کو گرفتار کرلیا
کیپشن: تصویر بشکریہ فیسبک

اسلام آباد:بھارت اپنے جنگی جنون میں سفارتی آداب کو بھی بھول گیا اور پاکستانی سفارتکار کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانی سفارت کار کو گرفتار کرلیا گیا تاہم پاکستان کے احتجاج کے بعد رہا کردیا گیا۔انتہاپسندوں کے زیر سایہ پلنے والی مودی حکومت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں اڑادیں جبکہ سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو تنگ کرنے اور بدتمیزی کے واقعات کے بعد سفارت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں ایک پاکستانی سفارتکار کو آج گرفتار کیا گیا جس پر پاکستانی حکام نے معاملہ فوراً نئی دہلی میں بھارت حکام سے اٹھایا جبکہ اس معاملے کو اٹھائے جانے کے بعد پاکستانی سفارتکار کو چھوڑ دیا گیا۔

پاکستانی سفارتکار کو زبردستی حبس بے جا میں رکھا گیا اور اس دوران ایک ڈاکومنٹ پر سفارتکار کے زبردستی دستخط کرائے گئے۔


پاکستان کی جانب سے سفارتی اہلکار کی گرفتار اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کیا گیا اور باور کرایا گیا کہ پاکستان ایسی حرکت پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔