سعودی عرب میں نیا نقل کفالہ قانون دراصل ہے کیا؟؟

سعودی عرب میں نیا نقل کفالہ قانون دراصل ہے کیا؟؟
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

جدہ : سعودی عرب میں غیر ملکی ورکروں کے لیے نئے " نقل کفالہ " قانو ن کا نفاذ شروع ہو گیا ہے لیکن غیر ملکی شہریوں کی پرزور اسرار پر نیو نیوز نے اس کے اہم ترین مندرجات غیر ملکی شہریوں تک پٌہنچانے کی غرض سے اہم ترین تفصیلات پیش کی ہیں ۔

سعودی عرب میں مقیم ہر غیر ملکی جاننا چاہتا ہے کہ یہ قانون دراصل ہے کیا اور کس طرح غیر ملکیوں کو اس سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ یہ جاننے کے لیے نیچے دیئے گئے مندرجات پڑھیں :-

1- نئے قانون کے مطابق اب " نقل کفالہ " کے لیے کسی بھی غیر ملکی ورکر کے لیے ضروری نہیں ہے کہ وہ کسی کفیل کے ہاں کسی متعین کی گئی مدت تک ہی کام کریگا۔بلکہ اب یہ شق ختم ہوگئی ہے غیر ملکی جب چاہے اپنا نقل کفالہ کرسکتاہے ۔

2-نئے قانون کے مطابق اب بھی ایسے ممالک کے غیر ملکی افراد کا نقل کفالہ نہیں ہوسکتا جن کے "نقل کفالہ " پر باقاعدہ پابندی عائد ہے ۔

3- جو دکاندار، کمپنیاں ، موسسے ،اپنے ملازمین کو تنخؤاہیں ادا نہیں کرتے یا تاخیر سے کرتے ہیں ۔ ان کے اس عمل کو محکمہ تجارت ، وزارت عمل جانتے ہیں وہاں پر بھی نقل کفال نہیں کیا جاسکتا۔ 

4- ایسی کمپنی یا ادارہ جس نے مسلسل تین ماہ سے اپنے ملازمین کو ان کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی اس کمپنی یا ادارے کے غیر ملکی ملازمین کسی بھی دوسری کمپنی میں اپنا نقل کفالہ کروا سکتے ہیں ۔

5- ایسے سعودی جنہوں نے اپنے نام سے غیر ملکی شہریوں کو کام کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے ان کفیلوں کے ہاں بھی نقل کفالہ نہیں ہوسکتا۔ 

6- ایسے غیر ملکی جن کا اقامہ یا ورک پرمٹ ختم ہوگیا ہے وہ اپنے کفیل کی اجازت کے بغٰیر بھی اپنا نقل کفالہ کہیں بھی کرواسکتے ہیں ۔

7- آجر کی منظوری کے بغیر نئے ورکر بھی بغیر کسی روک ٹوک کے اپنا نقل کفالہ کروا سکتے ہیں ۔جس کا ورک پرمٹ جاری نہ ہوا ہو۔

8-ایسی صورت میں بھی نقل کفالہ ممکن ہے جبکہ مقدمے کی سماعت کے دوران عدالتی ادارے نے اس کی سفارش کردی ہو۔ علاوہ ازیں ایسی حالت میں بھی نقل کفالہ کی منظوری دی جاسکے گی جبکہ ادارے نے مسلسل 3ماہ تک کارکن کامحنتانہ ادا نہ کیا ہو یا ادائیگی میں تاخیر کی ہو۔

9-

اگر کسی غیر ملکی کارکن نے ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں نقل کفالہ کی درخواست دی اور منقول الیہ ادارہ کے یہاں غیر ملکی کارکن کا ورک پرمٹ یا اقامہ ختم ہوگیا ہو اور تجدید نہ کرائی گئی ہو یا مملکت آمد پر 3ماہ گزر گئے ہوں اور اسکا ورک پرمٹ اوراقامہ نہ بنوایا گیا ہو۔ ایسے ادارے میں نقل کفالہ نہیں ہوسکتا۔