جوہانسبرگ ٹیسٹ، کھلاڑیوں پر مکھیوں کا حملہ، میچ روکنا پڑا

جوہانسبرگ ٹیسٹ، کھلاڑیوں پر مکھیوں کا حملہ، میچ روکنا پڑا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اچانک کھلاڑیوں پر مکھیوں نے حملہ کردیا جس کے باعث میچ روکنا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ ٹیسٹ میں مکھیوں نے سب کو پریشان کر دیا، امپائرز کو مکھیوں کی مداخلت سے میچ کئی بار روکنا پڑا۔پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی گیند کرتے کرتے بھنبناہٹ سے رک گئے اور خود پر سے مکھیاں بھگانے لگے جس پر ہاشم آملہ ہنسنے لگے۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد بھی مکھیاں بھگاتے نظر آئے، یہ صورتِ حال دیکھ کر امپائرز کو کھیل روکنا پڑا، مکھیوں سے نجات کے لیے سپرے بھی کرنا پڑا۔