سانحہ اے پی ایس میں زخمی ہونیوالے طالبعلم کیلئے 'پوائنٹ آف لائٹ' ایوارڈ

سانحہ اے پی ایس میں زخمی ہونیوالے طالبعلم کیلئے 'پوائنٹ آف لائٹ' ایوارڈ
کیپشن: احمد نواز کی علم دوستی اور انتہا پسندی کیخلاف گراں قدر کاوشوں کے باعث انہیں \'پوائنٹ آف لائٹ\' ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز کی علم دوستی اور انتہا پسندی کے خلاف گراں قدر کاوشوں کے باعث انہیں 'پوائنٹ آف لائٹ' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں زیر تعلیم احمد نواز نے اس بات کا اعلان اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے کیا۔ 18 سالہ احمد نواز نے اپنی ٹوئیٹ میں وزیراعظم آفس 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے خط کا عکس بھی پوسٹ کیا جس میں انہیں 'پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ' دینے کا اعلان کیا گیا۔

5e8e9678ec4364da095139808b03b63f

خط کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد حملے سے بچ جانے والے احمد کو طالبان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں بھی ملیں لیکن پھر بھی ان کے عزم میں کوئی کمی نہ آئی اور وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ، ساتھ پورے امریکا میں اسکولوں کے دورے کر کے اپنا پیغام پھیلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احمد نواز 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس سانحے میں 150 کے قریب افراد شہید ہوئے تھے جن میں زیادہ تعداد معصوم طالب علموں کی تھی۔