پی ایس ایل فور، اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

پی ایس ایل فور، اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی جانب سے پاکستانی کرکٹ شائقین کے گراؤنڈ پر ایکشن میں ہوں گے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے پی ایس ایل فور کے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے ۔


ایک بیان میں اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ اُنہیں خوشی ہے کہ وہ پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی جانب سے پاکستانی کرکٹ شائقین کے گراؤنڈ پر ایکشن میں ہوں گے۔

ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے ملک میں کرکٹ کے فروغ اور انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے جو بیڑا اُٹھایا ہے اس میں وہ اپنا کردار ادا کرنے میں خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

ڈی ویلیئرز نے آخری بار 12 سال قبل جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ اُنہیں علم ہے کہ پاکستانی عوام کو کرکٹ کا جنون ہے اور وہ پاکستانی عوام کا پیار اور اُن کی حوصلہ افزائی ابھی تک نہیں بھولے ہیں۔