بھارتی ریاست مہاراشڑمیں بندروں کی لڑائی،سکول کی دیوار گرگئی

بھارتی ریاست مہاراشڑمیں بندروں کی لڑائی،سکول کی دیوار گرگئی
کیپشن: تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

ممبئی:بھاتی ریاست مہاراشڑکے ضلع اورنگ آباد میں بندروں کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی نے سکول کی دیوار گراد ی۔

مقامی ذرائع کے مطابق وارنگ آباد کے شہر جالنہ کے گاﺅں پیپل میں قائم ایک 59 سالہ پرانے سرکاری سکول میں بندروں کے دو گراہوں کے درمیان پانی پینے پر لڑائی نے سکول کے کلاس روم کی دیوار گرا دی۔

بندروں کا ایک گروپ چھٹی کے وقت کے قریب سکول پانی پینے آیا اسی دوران ایک اور گروپ بھی آ پہنچا دونوں کے درمیان پانی پر غلبے کی لڑائی شروع ہوگئی اور سکول کی چھت پر بندروں نے اسقدر ادھم مچایا کی کلاس روم کی دیوار اس کی دھمک سے باہر جا گری۔

واقعے سے بچے متاثر نہیں ہوئے جو چھٹی ہونے کی وجہ سے سکول سے باہر نکل چکے تھے۔مقامی افراد کے مطابق علاقے میں بندروں کی تعداد پچھلے چھے ماہ سے بہت بڑھ گئی ہیں اور ان پر قابو پانے کی مہم میں اب تک 261 بندروں کو پکڑا بھی جا چکا ہے۔