ترکی نے کردوں کو نشانہ بنایا تو اسے معاشی طور پر تباہ کر دیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

ترکی نے کردوں کو نشانہ بنایا تو اسے معاشی طور پر تباہ کر دیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے شام سے امریکی افواج کے انخلاءکے بعد وہاں موجود کرد ملیشیا پر حملے کی کوشش کی تو وہ اسے معاشی طور پر تباہ کر دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے دو پیغامات میںکہا کہ وہ یہ بھی نہیں چاہتے کہ کرد ترکوں کو اشتعال دلائیں۔


امریکی صدر نے شام سے فوجیوں کے انخلاءکے فیصلے کا دفاع کیا اور کہا کہ داعش کے باقی جنگجوؤں کو ایک قریبی موجودہ ٹھکانے سے نشانہ بنایا جائے گا۔

انھوں نے یہ نھیں بتایا کہ اگر ترکی نے پیشمرگاہ فورس کو نشانہ بنایا تو اس کی معیشت کیسے متاثر ہوں گی تاہم انھوں نے 20 میل طویل ایک حفاظتی زون کے قیام کی بات کی۔

واضح رہے کہ شمالی شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کرد ملیشیا امریکی افواج کے شانہ بشانہ لڑتی رہی ہے جبکہ ترکی اس پیشمرگاہ فورس کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔