افریقہ سے وائٹ واش ، قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

افریقہ سے وائٹ واش ، قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی
کیپشن: فوٹو/ کرکٹ ساؤتھ افریقہ

دبئی : پاکستان کی دورہ جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکستوں نے قومی ٹیم کو چھٹی سے پھر 7 ویں پوزیشن پر پہنچا دیا ۔ سیریز کی فاتح جنوبی افریقہ دوسرے  نمبر کی ٹیم بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ میں بدترین شکست چھٹے سے ساتویں نمبر پر لے گئی ۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کیا جس کی وجہ سے قومی ٹیم کو رینکنگ میں تنزلی ہوئی ۔انگلینڈ تیسرے اور نیوزی لینڈ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ۔ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت تاحال پہلے نمبر پر براجمان ہے ۔