حکومتی نشست سے "چور کا بچہ "کی آواز پر شہباز شریف نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا

حکومتی نشست سے
کیپشن: Photo: Facebook

اسلام آباد: حکومتی رکن اسمبلی کی جانب سے مبینہ گالی پر اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی  شہبازشریف نے  قومی اسمبلی سے واک آؤٹ اپوزیشن کر دیا ارکان نے بھی ساتھ دیا اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس سے اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا ۔اجلاس میں گرما گرمی اس وقت ہوئی جب اپوزیششن لیڈر اور آصف علی زرداری کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا تقریرکیلئے اٹھے ،فیصل واوڈا کی تقریر شروع ہوتے ہی اجلاس میں گرما گرمی شروع ہو گئی ۔حکومتی بینچوں میں سے کسی نے مبینہ طور پر اپوزیشن کو لیڈر کو چور کا بچہ کہا جس پر شہباز شریف ایوان سے اٹھ کر چلے گئے ۔ دوسرے اراکین نے بھی ساتھ دیا اور انہوں نے بھی شہباز شریف کیساتھ واک آؤٹ کر دیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کو روکا بھی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور کہا میں ایوان میں گالی نہیں سن سکتا اور ایوان چھوڑ کر چلے گئے ۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں اظہا خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب ،یو اے ای اور چین سے پاکستان کو جو امداد مل رہی ہے وہ آرمی چیف کی وجہ سے مل رہی ہے قوم کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔