پنجاب اسمبلی میں رولز آف پروسیجر 1997 میں متفقہ طور پر ترمیم کی منظوری

پنجاب اسمبلی میں رولز آف پروسیجر 1997 میں متفقہ طور پر ترمیم کی منظوری
فوٹو فائل

لاہور : خواجہ سلمان رفیق کےپروڈکشن آرڈرزجاری کرنےکامعاملہ پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہو گیا ۔


وزیرقانون راجابشارت نےرولزآف پروسیجر1997میں ترمیم کیلیےتحریک پیش کردی جس کو  ایوان نےمتفقہ طور پر اسمبلی رولز1997 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔اس ترمیم کے تحت اسپیکرکوکسی بھی مقدمےمیں گرفتاررکن کےپروڈکشن آرڈرزجاری کرنیکااختیارہوگا۔

خیال رہے کہ گرفتارارکان کی اجلاس میں شرکت یقینی بنانےکیلیےوفاق،دیگرصوبوں میں پروڈکشن آرڈرز رولز موجودتھے۔پنجاب اسمبلی رولز میں ترمیم کے بعد پہلی بار یہ رول اسمبلی قواعد کا حصہ بن گیا۔ذرائع کا کہنا ہے اس ترمیم کے بعد ن لیگ کیطرف سےسلمان رفیق کےپروڈکشن آرڈرزکیلیےدرخواست اسپیکرکوجمع کرائی جائیگی۔