امریکی وزیر خارجہ کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
کیپشن: فوٹو بشکریہ: مائیک پومیئو ٹوئیٹر اکاؤنٹ

ریاض: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، یمن جنگ کے خاتمے اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات زیر غور آئے۔

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ، امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسسپی اور یمن جنگ کے خاتمے پر بات ہوئی ۔ امریکی وزیر خارجہ نے قطر سمیت تمام خلیجی ممالک کے ساتھ معاملات کو ٹھیک  کرنے پر بھی  زور دیا ۔ 

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاستوں میں امن کے لیے داعش اور ایران مخالف اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے خلیجی ریاستوں کو آپس میں ایک ہونا ہو گا نہیں تو اس  سے ہمارے دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ 

 وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہدسے جمال خشوگی کے قتل میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ بھی دہرایا۔