مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ پر ہم کب تک روتےرہیں گے, وقار یونس

مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ پر ہم کب تک روتےرہیں گے, وقار یونس
فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ وقار یونس

لاہور :سابق کپتان وقاریونس کاپاکستان کی ساؤتھ افریقہ میں شکست پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقہ سے وائٹ واش قومی کرکٹ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ہمیں معاملات کی درستگی کیلئے کام کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ پر ہم کب تک روتےرہیں گے۔ سابق کپتان نے کہا کہ کلب کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے ہمیں کام کرنا ہو گا ورنہ ایسا ہی حال رہے گا جیسا آج ہے ۔


خیال رہے کہ ساؤتھ افریقہ کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ۔ساؤتھ افریقہ کیخلاف پاکستانی بیٹنگ آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور کوئی بھی کھلاڑی سینچری اسکور نہ کر سکا ۔ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا اور 3 میچوں کی 6 اننگز میں نے 4 اننگز کھیلیں اور 32 رنز بنا ئے ۔