وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،وفاقی کابینہ اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پی ایم ہاؤس  میں ہوگا،وفاقی کابینہ ملکی، سیاسی، معاشی، امن و امان کی صورتحال پرغور کرےگی،وفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے،وفاقی کابینہ امریکہ ایران کشیدگی اور عالمی حالات کا جائزہ لے گی۔

پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری،پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان ایئرسروسزمعاہدے کی منظوری ،فلیگ آفیسرکی ڈیپوٹیشن پرپاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طورپرتقرری کی منظوری ،ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبرکی تقرری ،پی ایس او کے ایم ڈی/ سی ای او کی تقرری کی منظوری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔اس کے علاوہ فاٹا اورگلگت بلتستان کے4 فیصد کوٹاکی تقسیم پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائےگی۔

اجلاس میں کراچی ، پشاور، لاہور اور ملتان میں کثیرمنزلہ عمارات کا معاملہ زیرغورآئےگا،پاکستان ٹریڈ کنٹرول آف وائلڈ فونا اورفلورا ایکٹ 2012 پرکابینہ میں بریفنگ ہوگی،کابینہ بینکنگ کورٹ لاہور کے جج کی تقرری کی منظوری دے گی،وزارت صحت میں اصلاحات پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں ہومیوپیتھک کالجز کے خلاف شکایات کا معاملہ زیر غور آئےگا،ہومیوپیتھک کالجز کے خلاف شکایات سٹیزن پورٹل پر کی گئی تھیں۔