کراچی میں اگلے ہفتے موسم کے حوالے سےکون سا ریکارڈٖ ٹوٹنے والا ہے

کراچی میں اگلے ہفتے موسم کے حوالے سےکون سا ریکارڈٖ ٹوٹنے والا ہے

آئندہ ہفتے کراچی میں کچھ ایسا ہوجانے جارہا ہے جو گزشتہ ستر سال میں کبھی نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیاہے کہ آئندہ ہفتے کراچی گزشتہ ستر سالہ تاریخ کے سرد ترین دن کا سامنا کرے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  اتوار کوصوبائی دارالحکومت میں مغربی موسمی نظام کے داخل ہونے کاامکان ہے جس سے کراچی کا درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں سردی کی شدید لہر آئے گی اور گہرے بادل چھانے کاامکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو پورے کراچی میں بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت تین ڈگری تک گرسکتا ہے جو 1950کے3اعشاریہ3ڈگری کاستر سالہ ریکارڈ توڑسکتا ہے۔