امریکی کانگریس کی عمارت پر نیشنل گارڈز نے ڈیرے ڈال لیے

امریکی کانگریس کی عمارت پر نیشنل گارڈز نے ڈیرے ڈال لیے

واشنگٹن : امریکی  کانگریس کی عمارت پر نیشنل گارڈز نے  ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے نئے منتخب ہونے والے صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے قبل امریکی نیشنل گارڈز  نے کیپٹل ہل کی عمارت کوسیکیورٹی سخت کردی ہے  ۔

تاہم ان نیشنل گارڈز کی امریکی میڈیا میں ایسی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جس نے امریکیوں کو حیران کردیا ہے ۔ امریکی نیشنل گارڈز کے سینکڑوں فوجی کیپیٹل ہل کی عمارت کے وزٹرز سنٹر میں آرام کرتے اور سوتے ہوئے پائے گئے۔

پارلیمنٹ اور ارکان پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے لیے نیشنل گارڈز کے بھاری دستے یہاں پہنچے ہیں، جو اس عمارت میں یا تو سستا رہے ہیں، یا نیند کے مزے لے رہے ہیں۔

20 جنوری کو بائیڈن کی صدر کا حلف اٹھانے کی تقریب کے دوران مسلح احتجاج کا خطرہ ۔چھ ہزار سے زائد نیشنل گارڈز پہلے ہی سے واشنگٹن میں تعینات ہیں ، جبکہ مزید دس ہزار اضافی دستوں کو واشنگٹن میں تعینات کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہوئی تھی ، جس کے بعد سے اس کے چاہنے والوں نے اس شکست کو ماننے سے انکار کردیا ہے ۔

ان کا کہناہے کہ انتخابات میں دھندلی ہوئی ہے ۔ گزشتہ روز ٹرمپ کے حمایتیوں نے امریکی پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار اندر گھس کر پوری دنیا کو حیران کردیا تھا۔ 

جس کے بعد امریکی حکام  نے جوبائیڈن کی تقریب میں کسی بھی بد نظمی کے پیش نظر نیشنل گارڈز کو تعینات کردیا ہے ۔