براڈ شیٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیوےموسی کے نئے انکشافات سامنے آگئے

براڈ شیٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاوی موسی کے نئے انکشافات سامنے آگئے

لندن : براڈ شیٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  کیوے موسی کے نئے انکشافات سامنے آگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او براڈ شیٹ کمپنی کیوے موسوی  کے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔2018 میں پاکستانی وفد نے ان سے لوٹی ہوئی رقم کی واپسی اور اس میں سے اپنے حصے کا مطالبہ کیا۔برطانیہ  کے رہائشی پاکستانی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کی حکومت نے براڈ شیٹ سے رابطہ کیا کہ مبینہ طور پرسنگاپور کے بنک میں نوازشریف کے اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر ہیں اور حکومت پاکستان چاہتی ہے کہ براڈ شیٹ اس کی تحقیقات کرے ۔

ایک مڈل مین طفر علی کے ذریعے بات چیت آگے بڑھی مگر بیل منڈھے نہ چڑھ سکی ۔ بعدازاں ایک وفد لندن گیا جس میں شہزاد اکبر بھی شامل تھے جہاں پر براڈ شیٹ کے مالک کیوے موسوی سے ملاقات میں یہ پیشکش کی گئی کہ سنگاپور کے بنک میں نواز شریف کے اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر کی تحقیقات کریں ، ریکوری پر دس فیصد آپ کے ہوں گے اور ہمیں بھی بتائیں ہمارا کٹ کیاہوگا۔

   اس وفد نے شمالی لندن کے ایک ہوٹل میں ملاقات کی۔ ایک انٹرویو میں کیوے  موسی نے کہا  انہوں نے اربوں ڈالر کے ایک اکاؤنٹ کا سراغ لگایا اور انہوں نے وفد کو یہ رقم پاکستان منتقل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ایک سوال کے جواب میں  براڈ شیٹ کے سربراہ نے کہا انہیں پاکستانی حکام کے ساتھ کام کرنے میں کافی تلخ تجربات کا سامنا رہا۔بتایا پاکستانی وفد نے  ان سے کہا، اپنی خدمات کا 600 ملین ڈالر لے لیں۔

وہ اپنے ساتھ  دستاویزات اور ایک معاہدہ  لے کر آئے تھے اور  اس میں یہ باتیں تحریر تھیں۔