پیٹرول کی قیمت میں بھاری اضافے کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں بھاری اضافے کا امکان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کاامکان ہے ۔ جس کی سفارشات اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں ۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ اوگرا کی سفارشات کے تحت پیڑول  11 روپے اور پچانوے پیسے اور ڈیزل بھی نو روپے ستاون پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین تیس روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے کیا گیا ہے ۔

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی ۔