ندیم افضل چن کے حوالے سے سب خبریں جھوٹی نکلیں 

ندیم افضل چن کے حوالے سے سب خبریں جھوٹی نکلیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی نکلیں ہیں ۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ ندیم افضل چن نےپارٹی سے اختلافات کے باعث اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا تھا  ،

جس کے بعد سوشل میڈیا پر مسلسل یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ندیم افضل چن وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں ۔ 

ان سے منسوب ایک ٹویٹ جو سب سے زیادہ وائرل ہواس میں وزیراعظم عمران خان سے بلاواسطہ تنقید  کی تھی ۔ جس کے بعد سوشل میڈٰا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا تھا اور بہت سی افواہیں گردش کررہی تھیں ۔ 

مگر اب ندین افضل چن کے نام کے ایک ٹویٹر اکاؤنٹ پر لگھا گیا ہے کہ میرا یہ ٹؤیٹر اکاؤنٹ ہے اس کے علاوہ جتنوں سے بھی ٹویٹ ہورہے ہیں وہ جعلی ہیں ۔  یہ اکاؤنٹ ان کا آفیشل ہے ۔ 

ندیم افضل چن نے اپنے استعفے کے بارے میں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کسی بھی طرح کوئی بھی معلومات شئیر نہیں کیں ہیں ۔