دنیا کا مہنگا ترین محل برائے فروخت

دنیا کا مہنگا ترین محل برائے فروخت
سورس: سکرین شارٹ

لاس اینجلس ، دنیا کا مہنگا ترین محل برائے فروخت ۔ 

امریکی ریاست لاس اینجلس میں دی ون نامی مینشن کی قیمت 55 ارب روپے لگائی گئی ہے ۔ 

دی ون نامی مینشن کو دنیا کا سب سے مہنگا ترین محل قراردیا جارہا ہے جو خوابوں کے محل کا روپ دھارگیا ہے ۔ محل میں اکیس کمرے اور بیالیس واش رومز ہیں ۔ گھر کی قیمت 55 ارب روپے مقررکی گئی ہے ۔ 

محل کی تعمیر میں آٹھ سال کا وقت لگا اس کا رقبہ ایک لاکھ پانچ ہزار اسکوائر فٹ ہے ۔لاس اینجلس میں بنائے گئے محل کی تعمیر میں 600 مزدورں نےحصہ لیا ۔ 

دی ون نامی مینشن میں پانچ سوئمنگ پولز، تیس گیراج ، چارباؤلنگ ایریا،تیس سیٹوں پر مشتمل مووی تھیٹراور فلاحی سرگرمیوں کے لئے بھی جگہ مختص ہے ۔ 

محل کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ پہاڑوں میں گھر ا ہوا ہے اور محل دور سے دیکھنے پر پانی میں تیرتا ہوا نظر آتا ہے ۔اس کا رقبہ ایک لاکھ پانچ ہزار مربع فٹ  ہے ۔ محل کو اندر سے سادہ فرنیچر اور تصاویر کے ساتھ انتہائی خوبصورت بنایاگیا ہے ۔ 

خوبصورت مناظر اور روشنی کے لئے دیواروں میں شیشے کا بہت زیادہ استعمال کیا گیا ہے ۔ محل کی قیمت 2014 میں فروخت ہونے والے سب سے مہنگے گھر سے بھی دوگنی رکھی گئی ہے ۔اس سے قبل دو ہزار چودہ میں نیویارک میں گھر بائیس ارب سے زائد میں فروخت کیا گیا تھا۔