اسلام آباد، چین نے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کی تمام پروازوں پر آئندہ تین ہفتوں کے لئے پابندی عائد کردی ۔
ترجما ن پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز سے چین پہنچنے پر دس مسافروں کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو نکل آیا ۔ جس کے بعد چینی حکام نے پاکستان ائر لائنز پر تین ہفتوں کے لئے پابندی عائد کردی ۔
چین کی طرف سے پابندی کے بعد پی آئی اے نے چین جانے والی تمام پروازیں معطل کردی ہیں ۔
یاد رہے کہ چین کے ائرپورٹس پر ہر بین الاقوامی پرواز سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے ۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جانے والے تمام مسافروں کا چین کی طرف سے اپرووڈ لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروا کر بھیجا گیا تھا ۔