لاہور، گیس کے ہیٹر سے لگنے والی آگ نے چارافراد کی جان لے لی

لاہور، گیس کے ہیٹر سے لگنے والی آگ نے چارافراد کی جان لے لی
سورس:   File photo

لاہور،وحدت پر گھر جل کر راکھ ،تین بچے اور خاتون ہلاک ۔

وحدت روڈ پر اہل خانہ  کی قسمت اس وقت خراب ہوگئی جب سردی سے بچاؤ کے لئے گیس کاہیٹر استعمال کیا جارہا تھا ۔پانچ مرلے کے  گھر میں آگ گیس کے ہیٹر پر رضائی کا کونہ گرنا سے لگی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس کے ہیٹر پر رضائی گرنے سے تیزی سے آگ بھڑک اٹھی اور اس سے پہلے کہ بچے اور ضعیف خاتون کمرے سے باہر نکل پاتے آگ نے ان کو ہرطرف سے گھیر لیا ۔ بدقسمت دادی بچوں کو باہر نکالنے کی بجائے بدحواسی میں باتھ روم میں لے گئی جہاں سب اہل خانہ دم گھٹنے اور آگ سے جھلسنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔ مرنے والوں میں 8 سالہ عبیرہ ،5 سالہ ہادی ،ایک سالہ حنان اور ان کی دادی رخسانہ شامل ہیں ۔