کراچی ،پاک بحریہ میں تین افسران کی پروموشن

کراچی ،پاک بحریہ میں تین افسران کی پروموشن
سورس: File photo

کراچی،پاک بحریہ کے تین کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں کموڈور جاوید اقبال، کموڈور محمد سہیل ارشد اور کموڈور سلمان الیاس شامل ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل جاوید اقبال اور ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد نے 1989 جبکہ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس نے 1990 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔

 یاد رہے کہ ترقی پانے والے افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ یہ افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں بھی سرانجام دے چکے ہیں۔