کورونا کے وار میں تیزی، ساڑھے تین ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے وار میں تیزی، ساڑھے تین ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:  ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،  مثبت کیسز کی شرح  سات فیصد سے بھی تجاوز کر گئی جبکہ ایک روز میں ساڑھے تین ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے  آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں48 ہزار449   کورونا ٹیسٹ کئے  گئے، مزید ایک ہزار3567 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،ملک میں مثبت کیسز کی شرح  سات عشاریہ  چھتیس فیصد  تک جا پہنچی۔کورونا کیسز کی  مجموعی تعداد13 لاکھ  تیرہ ہزار760 ہو گئی ہے۔

ملک  بھر میں مزید 7 مریض کورونا  کے باعث انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار999ہو گئی۔  کورونا سے متاثر ہ  675مریضوں کی حالت تشویشناک   ہے اور انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ  کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز میں ملک بھر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر  اومیکرون سے متاثر ہونے والے شہروں میں سرفہرست ہے جہاں کورونا کیسز کی شرح 20.22 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی ، جبکہ حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 3.32 فیصد رہی ،کوئٹہ میں کیسز کی تعداد 1.47 فیصد ریکارڑ کی گئی ۔ لاہور میں 7.15،اسلام آباد میں کرونا کیسز کی شرح 4.53 اور میر پور آزاد کشمیر میں 10 فیصد رہی ۔

دوسری جانب پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 3.53،صوابی 2.55  اور بنوں، مردان، ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی شرح صفر ریکارڈکی گئی ۔ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ،فیصل آباد میں کورونا کی شرح 1 فیصد سے کم رہی جبکہ بہاولپور، سوات، نوشہرہ میں کورونا کیسز شرح صفر رہی ۔