بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد میں کمی

بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد میں کمی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد  کم کردی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام اور بچاؤ کیلئے لگائی جانیوالی   بوسٹر ڈوز کیلئے عمرکی حد میں کمی کرتے ہوئے  18 سال مقرر کر دی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 15 جنوری سے18 سال کی عمرکے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے ٹوئٹ بھی کیا گیا ہے جس میں عمر کی حد میں کمی کا اعلان کرتے  ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ  کل 15 جنوری سے شہریوں کو ان کی مرضی کے مطابق  بوسٹر ڈوز بلا معاوضہ لگائی جا سکے گی۔

خیال رہے کہ بوسٹر ویکسین پہلی ویکسینیشن مکمل ہونے کے6 ماہ بعد لگوائی جاسکتی ہے اور اس کا کسی قسم کا معاوضہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بوسٹر ڈوز  کے لیے عمر کی حد  میں کمی  کا فیصلہ آج کے این سی او سی اجلاس میں ہوا ہے۔