کورونا وائرس سے متعلق بل گیٹس کی نئی پیشگوئی

کورونا وائرس سے متعلق بل گیٹس کی نئی پیشگوئی


واشنگٹن: معروف امریکی کاروباری شخصیت اور مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس نے کورونا وائرس سے متعلق ایک اور پیشگوئی کر دی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک سیشن کے دوران بل گیٹس نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا  کہ کورونا کے حالیہ ویرینٹ اومیکرون  کا زور ختم ہونے کے بعد  دنیا بھر سے  کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ہوجائے گی جس کے بعد کورونا صرف ایک عام موسمی نزلہ زکام کی طرح ہو گا۔تاہم انہوں نے اومیکرون کے بعد زیادہ خطرناک قسم سامنے آنے سے متعلق کہا کہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ متعدی قسم کا امکان تو نہیں مگر اس وبا نے کافی حیران کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ آئندہ سال سے ممکن ہے کہ  ہر سال کووڈ ویکسین کا استعمال کرنا پڑے۔بل گیٹس نے کہا کہ کورونا کے مقابلے کیلئے  دیرپا اثر رکھنے والی مزید بہتر  ویکسینز کی ضرورت ہے۔


خیال رہے کہ دنیا بھر میں اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ لاکھوں کی تعداد میں نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، طبی ماہرین کے مطابق کوروناوائرس سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ویکسی نیشن ہے تاہم ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد پورا کروائیں جبکہ  بوسٹر ڈوز بھی لازمی لگوا لیں۔

مصنف کے بارے میں