ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی

ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی

لاہور: لاہور میں  ٹک ٹاک نے ایک نوجوان سکیورٹی گارڈ کی  جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ سندراسٹیٹ میں دو  نوجوان  ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ فائر  حسن نامی 25 سالہ سیکورٹی گارڈ کو لگ گیا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس  کے مطابق  جاں بحق  سکیورٹی گاڑد کا تعلق  شمالی وزیرستان سے ہے۔پولیس نے اسلحہ قبضے میں لیتے ہوئے جاں بحق سکیورٹی گارڈ حسن کے دوست اسامہ کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک ایپ کے استعمال سے کسی نوجوان کی موت کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی نوجوان مشہور ٹک ٹاک ایپ پر ویڈیو بنانے کی لت کا شکار ہو کر جان گنوا بیٹھے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں