پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں تیسری پوزیشن

پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں تیسری پوزیشن
کیپشن: پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں تیسری پوزیش
سورس: فائل فوٹو

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی رینکنگ جاری کر دی۔

جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد بھارت کی ایک درجہ اور تنزلی ہو گئی جبکہ جنوبی افریقہ بھارت کو شکست دے کر رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گیا اور بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں سری لنکا سر فہرست ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں تیسری پوزیشن ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں نیوزی لینڈ چھٹے اور بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر آیا ہے۔

دو روز قبل آئی سی سی نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے مارنوس لابو شین پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اسی طرح آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے نمبر پر آگئے ہیں اور آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم آٹھویں نمبر پر برقرار  ہیں۔