کورونا سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری

Covid 19 Medicine,,Covid-19,Germany,Vacination,Asad Umar,South Africa


واشنگٹن: امریکا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے  کیسز کے  باعث  امریکی صدر نے مفت  کورونا ٹیسٹنگ کا  اعلان کر دیا ۔ 

 امر یکی صدر جو بائیڈن نے  محکمہ صحت کو 50 کروڑ کورونا  ٹیسٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے ، انہوں نے تمام شہریوں سے تلقین کی کہ تمام  افراد آن لائن رجسٹریشن کروائیں تاکہ ٹیمیں گھر آ کر خاندان کے ہر فرد کا ٹیسٹ کر سکیں ۔ 

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی اقسام ڈیلٹا اور اومیکرون کے ملاپ نے نئے متاثرین کے سونامی کو بڑھا دیا ہے ،جس کے بعد امریکہ سمیت یورپی ممالک میں کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،اس وقت یورپی ممالک اور امریکہ میں نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

ڈنمارک، پرتگال، برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی نئے متاثرین کے اعداد و شمار کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں،امریکہ میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے بتایا ہے کہ آبادی کے حجم اور ویکسین کی شرح کے اعتبار سے امریکہ میں اومیکرون کے متاثرین جنوری تک بڑھیں گےاور اس تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ فروری کے شروع میں بھی دیکھا جا سکتا ہے اگر بروقت حفاظتی انتظامات نہ کیے گئے ۔