پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ،خوشخبری آگئی 

Pakistan Neelum Jhelum Project, Load Shedding

اسلام آباد:حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کیلئے ایک اور زبردست تحفہ تیار ،133کلومیٹر طویل 500کے وی نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کا دوسرا فیز بھی مکمل کر لیا گیا ،ٹرانسمیشن لائن سے 969 میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ اور 720میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور سے بجلی ترسیل کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی   کے اعلامیہ کے مطابق  969 میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سےبجلی براہ راست 500 کے وی نوکھرگرڈ سٹیشن کو پہنچائی جائے گی جو لوڈ سنٹرز کے قریب ہے۔

ذرائع کے مطابق نیلم جہلم تا نوکھر ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ لوپنگ کے ذریعے720 میگا واٹ کروٹ ہائیڈرو پاور کو بھی منسلک کردیا ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن کمپنی کے مطابق  کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیسٹنگ جاری  ہے ،جلد 720 میگاواٹ سستی توانائی قومی گرڈ میں شامل کر دی جائے گی۔