صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی

صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی

اسلام آبادشہید  صحافی اور اینکر پرسن  ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی کیلئے بنائی گئی  ٹیم آج دبئی  روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق جے  آئی ٹی کے سفری اخراجات اسلام آباد پولیس  کی  گاڑیوں کی منٹیننس  اور اسٹیشنری کیلئے مختص بجٹ سے    ایک کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق  خصوصی جے آئی ٹی کے ارکان ارشد شریف کی مصروفیات کی تحقیقاتی کریں گے، دبئی اور لندن  کے قیام کے دوران   صحافی نے جن لوگوں سے رابطہ رکھا ان سے پوچھ کچھ کی جائے گی،ایک ہفتہ دبئی میں قیام کے بعد تحقیقاتی ٹیم کینیا کے لیے روانہ ہوگی ،کینیا کی  حکومت نے  ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی تحقیقات کے لیے خصوصی جے آئی ٹی سے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

خصوصی جے آئی ٹی میں اسلام آباد ہیڈکوارٹر ڈپٹی انسپکٹر جنرل اویس احمد، ایف آئی اے سائبر کرایم کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل وقار الدین سید، انٹر سروسز انٹیلی جنس کے نمائندگان اور اسلام آباد پولیس کے انٹیلی جنس بیورو اور تحقیقاتی افسران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کینیا اور دبئی سفر کرنے کے لیے خصوصی جے آئی ٹی نے اخراجات کے بندوبست کے لیے دسمبر میں وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی ،بعدازاں وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی کے اخراجات ادا کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

 
 

  

مصنف کے بارے میں