جان بچانے والی110 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

 جان بچانے والی110 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 110 سے زائد دواوں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔

 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)  حکام کا کہنا ہے کہ انہیں 400 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں موصول ہوئی تھی، تاہم انہوں نے 110   ادویات کی قیمتوں کی سفارش کی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ملک  بھر     اینستھیزیا ، کینسر، نفسیاتی امراض، اعضا کی پیوند کاری اور دیگر بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی  قلت میں اضافہ ہوگیا ہے ، اگر  قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو خد شہ ہے کہ فارما کمپنیاں  ادویات بنانا اور باہر سے منگوانا بند کر دیں  گی ۔

واضح رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر  جان بچانے والی  ادویات  کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے ۔
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں