نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں الیکشن کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت

نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں الیکشن کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت

لاہور (شاکر عباسی)  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوئے۔ 
نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کو پورے پنجاب میں متحرک ہونے اور پنجاب میں الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے امیدوار بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لینے کی تیاری کریں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا غیر جمہوری سوچ رکھنے والے عمران خان سے کوئی اچھی توقع نہیں رکھی جا سکتی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عمران خان کی حکومت میں ملک کو پہنچنے والے نقصان کا لوگوں کو بتایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ عمران خان کے دور میں ان کے گھر سے شروع ہونے والی کرپشن کے بارے میں بھی عوام کو بتایا جائے گا۔ 
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اپنا وقت پورا کرے گی، کسی بھی صورت عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے، پنجاب اور کے پی کے میں پھر پور الیکشن لڑیں گے۔

مصنف کے بارے میں