"جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ملک میں رہنا مشکل ہو گیا"، طاہر اشرفی

ملتان : پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد اس ملک میں رہنا مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے یہ بات ملتان پریس کلب میں وحدت امت کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اخلاقی طور پر استعفیٰ نہیں دیتے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔پاکستان علما کونسل کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر طرف انتشار کی باتیں کی جا رہی ہیں، پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے وطن عزیز کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔