ڈی جی خان: دہشت گردوں کی معاونت کرنیوالے 2 گروہ پکڑے گئے

ڈی جی خان: دہشت گردوں کی معاونت کرنیوالے 2 گروہ پکڑے گئے

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ڈیرہ غازی خان میں پاکستان رینجرز، پنجاب پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے دو سہولت کار گروہ گرفتارکیے گئے۔ گرفتار سہولت کاروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق گرفتار گروہ سے غیر قانونی ہتھیاروں کی بڑی تعداد، گولہ بارود اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں برآمد کی گئیں جب کہ ہتھیار اور بارود پنجاب، سندھ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے پہنچایا جاتا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں