قطری شہزادے جاسم الثانی نے بھی جے آئی ٹی رپورٹ منگوا لی

قطری شہزادے جاسم الثانی نے بھی جے آئی ٹی رپورٹ منگوا لی

لاہور: جے آئی ٹی رپورٹ میں الزامات کی بھرمار ہونے پر قطری شہزادے نے بھی رپورٹ منگوا لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادے حمد بن جاسم نے جے آئی ٹی رپورٹ کی کاپی منگوائی جو خصوصی طور پر انہیں قطر بھیج دی گئی ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا جواب وہ اس کا مکمل جائزہ لینے کے بعد دینگے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ شہزادہ حمد بن جاسم جلد اپنے اگلے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔

جے آئی ٹی اور قطری شہزادے کے دوران تقریباً دو ماہ آنکھ مچولی جاری رہی۔ اس دوران جے آئی ٹی نے انہیں طلبی کے خطوط لکھے تو انہوں نے پاکستان آ کر بیان ریکارڈ سے انکار کر دیا تھا۔

شہزادہ حمد بن جاسم کا اصرار تھا کہ جے آئی ٹی ان کی دوحہ میں رہائش گاہ پر آ کر بیان ریکارڈ کرے۔ تاہم جے آئی ٹی نے اپنی حتمی رپورٹ میں قطری خط کو غیر ضروری اور محض فسانہ قرار دے دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں