وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا انتہائی اہم اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا انتہائی اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد :وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور اور جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ملک میں سیاسی صورتحال میں بھونچال مچا ہے جس پر اپوزپشن جماعتوں سمیت وکلاء اور سول سوسائٹی کی جانب سے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیاجا رہا ہے ،جبکہ حکومت نے جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آج کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔