جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد : اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا ،اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کریں گے ،اجلاس میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف جماعت اسلامی ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ق کے رہنما شرکت کرینگے۔

اس کے علاوہ اے این پی فاٹاکے رہنما ،آفتاب شیر پاﺅ اور شیخ رشید بھی شریک ہونگے ۔جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی پہلی بیٹھک ہو گی جس میں مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کا اجلا س بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔