ماں کی مرحوم بیٹے کا دل لیے شخص سے ملاقات،خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں

ماں کی مرحوم بیٹے کا دل لیے شخص سے ملاقات،خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں

واشنگٹن:ماں کی جب اپنے بیٹے کا دل لیے شخص سے ملاقات ہوئی تو ماں خوشی اور غم کی کیفیت کی وجہ سے آبدیدہ ہو گئی۔بیکی ٹرنی کے منگیتر کیلی نے انھیں شادی کے موقعے پر ایک خاص تحفہ پیش کیا تو حیران رہ گئیں۔بیکی ٹرنی کے مردہ بیٹے ٹرسٹن جسمانی طور پر تو جمعے کے روز الاسکا میں اس شادی کے موقع پر موجود نہ تھے لیکن ان کا دل وہاں موجود تھا۔ٹرسٹن 19 سال کی عمر میں سنہ 2015 میں انتقال کر گئے تھے۔

دولھے نے اپنی دلھن کے لیے ایک خاص تحفے کا انتظام کر رکھا تھا، اور وہ تحفہ بیکی کی جیکب کلبی نامی اس نوجوان شخص سے ملاقات تھی جو ان کے مرحوم بیٹے کا دل لیے زندہ تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلی نے بتایا کہ میں نے بیکی اور کلبی کے درمیان ملاقات کروانے کے بارے میں چار پانچ ماہ قبل ہی سوچ لیا تھا، کلبی ایک زبردست انسان ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر کسی کو اپنے اعضا عطیہ کرنے کا کہتے ہیں۔ اس سے کئی جانیں بچتی ہیں اور ہماری زندگیاں ہمیشہ کے لیے تبدیل ہو جاتی ہیں۔شادی والے دن جب کلبی وہاں اچانک آ پہنچے تو 40 سالہ بیکی نے سٹیتھوسکوپ کلبی کے سینے سے لگا کر اپنے بیٹے کے دل کی دھڑکن سنی۔ دل کو چھو لینے والے ان مناظر کو لوو ایڈوینچر فوٹوگرافک سروس نے محفوظ کیا۔