پارٹی پالیسی سے اختلافات یا ذاتی مصروفیت، نثار پارلیمانی پارٹی اجلاس سے غائب

پارٹی پالیسی سے اختلافات یا ذاتی مصروفیت، نثار پارلیمانی پارٹی اجلاس سے غائب

اسلام آباد: پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار سیاسی سرگرمیوں میں کم ہی نظر آ رہے ہیں۔ آج وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا لیکن اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے شرکت نہیں کی۔

اس حوالے سے تاحال کوئی خبر بھی سامنے نہیں آ سکی کہ اجلاس میں ان کی غیر حاضری پارٹی پالیسی سے اختلافات یا ذاتی مصروفیت ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز چودھری نثار نے کابینہ اجلاس میں بھی جے آئی ٹی رپورٹ سے متعلق پارٹی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی پاناما جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ کے بعد ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ تاہم حکمران جماعت نے جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود تضادات پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں