پاکستان کی معروف اداکارہ صنم بلوچ نے زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں

پاکستان کی معروف اداکارہ صنم بلوچ نے زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی اینکر صنم بلوچ 31 سال کی ہو گئیں۔ صنم بلوچ 14 جولائی 1986 کو پیدا ہوئیں اور جامعہ کراچی سے تعلیم حاصل کی۔ صنم بلوچ نے کیریئر کا آغاز2001 میں سندھی ڈراموں سے کیا اور ان کی قابلیت نے انہیں جلد ہی ملکی سطح پرشہرت عطا کی۔

صنم بلوچ کئی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں جن میں میرا پیار، ابھی ابھی اور کچھ پیار کا پاگل پن شہرہ آفاق شہرت کے حامل ہیں۔ اسکے علاوہ دیگر چینلز سے نشر ہونے والے ڈراموں میں بھی صنم لازوال کردار ادا کر چکی ہیں جن میں جدائی کی رات اور داستاں قابل ذکر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں